گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو سزا سنا دی گئی۔
سپیشل جج سینٹرل ون گوجرانوالہ محمد نعیم شیخ نے انسانی سمگلر ممتاز کو تین مقدمات میں 60 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ مجرم ممتاز کو 42 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔
مجرم ممتاز نے چار افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوایا تھا جو لیبیا میں کشتی حادثے میں جانبحق ہوئے تھے ، ملزم کے خلاف تین مقدمات درج کیے تھے جبکہ مقدمات میں ملوث مجرم ممتاز کے دو ساتھی اسلم اور ندیم تاحال مفرور ہیں۔