کراچی، حیدر آباد میں مقابلے، ڈاکو گرفتار، فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

کراچی، حیدر آباد میں مقابلے، ڈاکو گرفتار، فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

نیو کراچی کے علاقے میں پولیس نے موٹرسائیکل سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دونوں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گولیاں لگنے سے 2 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب حیدر آباد کے علاقے حالی روڈ پر ہولیس اور جرائم پیشہ افراد کا آمنا سامنا ہو گیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا، پولیس نے گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا۔