کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ پاکستان بازار میں درج کرلیا گیا، مقدمہ متاثرہ بچی کے دادا عبدالغفور کی مدعیت میں زیادتی کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا ۔
مقدمے کے متن کے مطابق میری بہو نے کل شام بذریعہ فون مجھے فوری گھر پر بلایا، بہو نے بتایا کہ میری پوتی شام 4 بجے گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی باہر تھی، تقریباً شام 5 بجے روتی ہوئی گھر آئی اور اس کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا، دعوی ہے کہ میری پوتی کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق متاثرہ بچی کا والد عثمان نشے کا عادی ہے،گھر پر نہیں رہتا،پولیس سرجن کاکہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا، ابتدائی طور بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں، ڈی این اے،کیمیائی تجزیے اور دیگر ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے، بچی کو ہسپتال میں بہترین طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے، بچی کے گھر کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں۔