کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، شہری جاں بحق، ایک ملزم گرفتار

Published On 15 May,2024 02:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شہری کے ہاتھوں مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جس کی شناخت نہال کے نام سے ہوئی، پولیس نے ہلاک ملزموں سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

دوسری جانب کراچی میں عبداللہ کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہو گیا، گرفتار ملزم سے پستول اور موبائل فون برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔