فیصل آباد : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں دوہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس کانسٹيبل کو بھائی سمیت قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نشاط آباد کے علاقے چونگی سٹاپ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹيبل کو بھائی سمیت قتل کردیا ، مقتولین میں تھانہ نشاط آباد کا سکیورٹی کانسٹیبل علی حسن اور اس کا بھائی علی رحمن شامل ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے واردات پر پہنچ گئی فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،تاہم تحقیقات جاری ہیں ۔