پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دکاندار کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے میں 3 سے 4 مسلح ڈاکو کریانے کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی، اس دوران روکنے کی کوشش پر ڈاکوؤں نے دکاندار کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔
ڈاکو جاتے ہوئے دکان سے نقدی اور موبائل لے کر فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔