لاہور : میاں بیوی میں ناچاقی، باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کردیا

Published On 28 May,2024 01:08 pm

لاہور : (دنیانیوز) تھانہ جوہر ٹاؤن کی حدود میں باپ نے اپنے تین ماہ کے بیٹے کو قتل کر دیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ بچے کی والدہ ماریہ بی بی کی مدعیت میں درج کر لیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم مظہر نے اپنی بیوی ماریہ سے جھگڑا ہونے پر اسے پہلے گھر سے نکالا، بچے کی والدہ کو گھر سے نکالنے کے بعد ملزم نے   3ماہ کے بچے ذیشان کو چھاتی پر وزن ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جوہر ٹاؤن پولیس نے ملزم مظہر کو گرفتار کر لیا۔