قصور: (دنیا نیوز) قصور میں مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی نفری زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ قصور کے علاقے تھانہ تھہ شیخم میں روشن بھیلہ کے قریب گھات لگائے ملزموں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران زیر حراست ملزم ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے، ملزم کی شناخت فلک شیر اوڑھ کے نام سے ہوئی۔