پشاور: (دنیانیوز) سربند کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہوگیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق اے ایس آئی علی اکبر ڈیوٹی کے لئے حیات آباد جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
ایس پی کینٹ کاکہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف خطوط پر تفتیش کاآغاز کردیا ہے۔