کشمور: چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید

Published On 04 June,2024 11:55 am

کشمور: (دنیانیوز) حدے چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ، ڈاکو ایک اہلکار کو شہید اور 2 کو زخمی کرنے کے بعد سرکاری اسلحہ ساتھ لے گئے۔

شہید پولیس اہلکار کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکاروں میں شہمیر برہمانی اور مولابخش شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے۔