پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

Published On 04 June,2024 09:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں پی ایم ایس ایس ژوب نے شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی، ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں پاک بحریہ کی منشیات سمگلنگ کے خلاف تیسری بڑی کارروائی ہے، پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے سمندری راستوں کی کڑی نگرانی کے لیے مستقل موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب مشترکہ انسداد منشیات آپریشن پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔