پھول نگر : مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار

پھول نگر : مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار

پولیس کے مطابق  4ڈاکوؤں نے شیر پور روڈ پرشہری سے  72ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین لیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ چاروں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت منظور عرف جھورا ماچھی کے نام سے ہوئی،جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، زخمی ڈاکوکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔