اوباڑو: (دنیا نیوز) چچا نے غیرت کے نام پر بھتیجی کو بے دردی سے قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اوباڑو میں راونتی کے علاقے محبوب سیلرو میں پیش آیا جہاں 17 سالہ خالدہ کو اس کے چچا نے غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔