لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ لڑکی کی جان لے گئی۔
پولیس کے مطابق 16 سالہ عائشہ نور سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، دلہا کے دوستوں نے مہندی کی تقریب میں برسٹ فائر کیا جس کی زد میں آکر دوسری خاتون بھی زخمی ہوئی۔
دلہا اور فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، لواحقین کی مدعیت میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا، دلہا کے والد کو حراست میں لیکر تفتیش جاری ہے، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ورثاء کا مطالبہ ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔