وہاڑی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈکیت ہلاک

وہاڑی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈکیت ہلاک

پولیس کے مطابق پانچ سے چھ نامعلوم ملزمان علی الصبح ماچھیوال کے علاقہ میں شہری سے نقدی چھین کر فرار ہوئے، تھانہ صدر پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹ پل 16 پر رکنے کا اشارہ کیا تو اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 2 ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل اور 3 عدد موٹر سائیکل برآمد کئے گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اور ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لیے کوشش جاری ہے۔