وہاڑی: (دنیا نیوز) کرمپور میں پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈکیت ہلاک جبکہ ڈی ایس پی صدر فیصل آباد رانا وسیم شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس مقابلے میں پنجاب کا ٹاپ 10 اشتہاری اور گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت مارا گیا، ہلاک ہونے والا ملزم وقاص شاہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت 38 مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔
ہلاک ہونے والا دوسرا ملزم گلفام شاہ 13 مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا، ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کھڈیاں فیصل آباد سے تھا جو کہ دہشت اور خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔
ڈی ایس پی صدر فیصل آباد رانا وسیم کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا ہے، وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی منصور امان بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچے۔