سوشل میڈیا پر نازیبا مواد شیئر کرنے پر دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

سوشل میڈیا پر نازیبا مواد شیئر کرنے پر دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ یکہ توت کی حدود رشید گڑھی میں پیش آیا، واقعے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، اسی طرح زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا، اس حوالے پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔