پشاور: (دنیانیوز) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں آٹھ افراد کے قتل میں اہم پیش رفت ، واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم یار محمد کو سندھ سے گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کیا تھا، مقتولین میں 4 کمسن بچے اور 4 خواتین شامل تھیں، ابتدائی طور پر ملزم نے واردات کی وجہ رقم کا تنازع بتایا ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کے 6 دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔