اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کے مطابق پانچ ڈاکو شہری سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے، پولیس کے تعاقب پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئےجبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ابتدائی تفتیش میں زخمی ڈاکوؤں کی شناخت بلال اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی، ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل ، موبائل فون اور اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔