لاہور: (دنیا نیوز) باٹا پور میں اغوا کے بعد 5 سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، قاتل فجر کے والد کا قریبی دوست نکلا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گلا دبا کر بچی کو قتل کیا، لاش جنگل میں پھینک دی، بچی کی لاش کو جنگلی جانوروں نے نوچ ڈالا۔
ملزم نے فجر کے والد سے 10 لاکھ روپے ادھار لے رکھے تھے، دوست کی رقم واپس کرنے کیلئے اسی کی بیٹی کو اغوا کر کے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
بچی کے والد کو نامعلوم نمبرز سے فون کالز موصول ہوئیں، بچی کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا، جس نے ملزم کاشف کو شامل تفتیش کیا، دوران تفتیش ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار کے مطابق ملزم علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی ڈیلیٹ کرتا رہا۔
پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر فجر کے خون آلود کپڑے، بچی کی ہڈیاں اور سر کے بال برآمد کر لیے۔