سیالکوٹ میں ڈاکوؤں نے بہن بھائی سے موٹر سائیکل چھین لی

سیالکوٹ میں ڈاکوؤں نے بہن بھائی سے موٹر سائیکل چھین لی

تھانہ رنگپورہ کے علاقہ مرے کالج کے قریب 2 ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے کالج جاتے ہوئے بہن بھائی سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی۔

موٹرسائیکل چھیننے کی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے موٹرسائیکل چھینتے وقت تشدد بھی کیا۔

ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔