کراچی: (دنیا نیوز) ماڑی پور سے گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے ملزم سلیم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کو گزشتہ روز ایس آئی یو نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کے قبضے سے محکموں کے سروس کارڈ، مختلف ناموں سے حاصل کیے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
ملزم کے قبضے سے منوڑہ اور چائنہ پورٹ کے نقشے برآمد ہوئے ہیں، ملزم سلیم براستہ نیپال انڈیا کا سفربھی کر چکا ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی الزام ہے۔