ننکانہ صاحب : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے علاقے تھانہ بڑا گھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا۔
ترجمان پولیس ننکانہ صاحب کے مطابق چار ماہ قبل ملزمان نے ضلع شیخوپورہ کے رہائشی نور احمد کو راہزنی کی نیت سے روکا تھا، نور احمد کے نہ رکنے پر اس کو فائر مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے تھے۔
ترجمان کے مطابق مقتول نور احمد بڑا گھر کے علاقے میں اپنے رشتہ داروں کو ملنے کے بعد واپس جا رہا تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس ٹیم نے ملزمان کو پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا۔