پولیس کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، بھونگ سے اغوا کئے گئے 4 افراد بازیاب

پولیس کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، بھونگ سے اغوا کئے گئے 4 افراد بازیاب

ترجمان پولیس کے مطابق اغوا کار مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے جا رہے تھے جب نے پولیس نے کارروائی کی۔

پولیس ترجمان نےبتایا کہ پولیس نے کچے میں سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کشمور سندھ سے متصل سرحدی علاقے میں کیا گیا۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ پولیس کی موثر کارروائی پر اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر کچہ سندھ کی طرف فرار ہو گئے، چاروں مغویوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔