مظفر گڑھ: کچے کے ڈاکو بے لگام، 180 بھینسیں لے گئے

مظفر گڑھ: کچے کے ڈاکو بے لگام، 180 بھینسیں لے گئے

ڈکیتی کی یہ واردات مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ہوئی جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور عوام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ افراد نے واقعہ کے کئی گھنٹے بعد پولیس کو آگاہ کیا، جائے وقوعہ کچے کے اس علاقے کا ہے جہاں پہلے ہی آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعلق بوسن اور دیگر جرائم پیشہ گینگز سے ہے، ان کی تلاش کیلئے مظفرگڑھ اور راجن پور کے کچے کے دریائی علاقے میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے، پولیس تعاقب میں ہے۔

علی پور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچا گینگ کا خاتمہ ہی پہلی اور آخری ترجیح ہے، پولیس ٹیموں کو جدید ساز و سامان کے ساتھ لیس کر دیا گیا ہے، ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد کچا آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔