کراچی ڈیفنس فیز 5 سے زنجیروں میں بندھی خاتون بازیاب

کراچی ڈیفنس فیز 5 سے زنجیروں میں بندھی خاتون بازیاب

پولیس نے رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر گھر کا دروازہ توڑ کر فاطمہ نامی خاتون کو زنجیروں سے آزاد کروایا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون شریں جناح کالونی کی رہائشی ہے، اور اس کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ لطیف نے بچوں کا خرچہ دینے کے بہانے گھر بلایا تھا، اور اپنے دوست امان کے ساتھ مل کر گھر میں زنجیروں سے باندھا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے فاطمہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔