بہاولنگر میں ظلم کی انتہا: بااثر زمیندار نے کھیت میں جانے پر بکری کا گلا کاٹ دیا

Published On 12 January,2026 01:10 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقے چک نمبر 441 سکس آر میں بے زبان بکری کا با اثر زمیندار کی فصل میں جانا جرم بن گیا۔

زمیندار نے کلہاڑیوں کے وار سے بکری کو جان سے مارڈالا، محنت کش کی بکری گھر سے نکلی اور زمیندار کی فصل میں چلی گئی، زمیندار نے بکری کا گلا کاٹ دیا، محنت کش کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے چھاپے مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ظالم ملزم کے خلاف ہر ممکن قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔