اے این ایف کی 4 کارروائیاں، 464 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، ایک ملزم گرفتار

Published On 13 January,2026 09:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 464.15 کلوگرام منشیات برآمد کر لی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اٹک، پشاور، کوئٹہ اور لورالائی میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 186 کلوگرام کرسٹل ہیروئن اور177 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ 101 کلوگرام 150 گرام چرس بھی قبضے میں لی گئی ہے، برآمد کی گئی منشیات کی مجموعی مقدار 464.15 کلوگرام ہے۔

اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔