خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 5 زخمیوں سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
عزیز آباد پولیس نے میمن فاونڈیشن کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا، ادھر گارڈن پولیس نے ٹینکر چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
اقبال مارکیٹ پولیس کا طوری بنگشن کالونی میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گلبرگ پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
مومن آباد پولیس نے الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔