کرائم
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقہ شیریں جناح کالونی میں فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے والد نے جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری سگی بہن کے بیٹے جعفرکا میرے بیٹوں سے رقم کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا، ہماری صلح ہوگئی تھی اس کے بعد بھی بھانجوں نے غصہ برقرار رکھا۔
مقتولین کے والد نے کہا کہ میں نے کہا تھا پیسے ادا کروں گا مگر ہم سے قطع تعلق کیا گیا، جعفر نے فائرنگ کی جو میرا بھانجہ ہونے کے ساتھ میرا داماد بھی ہے، آج میرے بیٹے گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ جعفر نے ساتھیوں کے ہمراہ آکر فائرنگ کردی، ظالموں نے میری کمر توڑ دی، مجھے انصاف چاہئے، امید ہے قاتل اور اس کے ساتھی جلد گرفتار ہوں گے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزموں کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔