کرائم
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) پولیس انسپکٹر نے خاتون سے سرکاری کوارٹر میں جنسی زیادتی کر ڈالی۔
سابق ایس ایچ او میکلوڈ گنج کے انسپکٹر اسلم بلوچ نے خاتون کو گھریلو کام کے کیلئے بلایا تھا، ملزم نے سرکاری کوارٹر میں 2 دن خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم دوران زیادتی نازیبا حرکات کی ویڈیو بھی بناتا ریا۔
پولیس انسپکٹر نے خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بھیج دیا، ملزم نازیبا ویڈیو اور مقدمات میں ملوث کرکے حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
ڈی پی او کامران اصغر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔