راولپنڈی: جرگے کے دوران فائرنگ سے خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

راولپنڈی: جرگے کے دوران فائرنگ سے خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق ہولناک واقعہ تھانہ نصیر آباد کے علاقے قاسم آباد بازار کے قریب پیش آیا جہاں گھر میں جرگے کے دوران فائرنگ سے دوخواتین اور ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق تہرے قتل کی واردات گھریلو تنازع پر ہوئی۔

دوسری جانب پولیس نے مرنے والے افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

علاوہ ازیں واقعہ کے خلاف آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی سے رپورٹ طلب کرلی اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جب کہ سی پی او نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔