سانگڑھ: خاصخیلی برادری کے 2 گروپوں میں تصادم، خواتین سمیت 20 افراد زخمی

سانگڑھ: خاصخیلی برادری کے 2 گروپوں میں تصادم، خواتین سمیت 20 افراد زخمی

پولیس حکام نے بتایا کہ تصادم میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جھگڑے میں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جھگڑا پلاٹ میں کچرا پھینکنے پر پیش آیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور ملزموں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔