کرائم
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس کا لیاری میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2 ملزمان عدنان عرف ملا اور فیصل گرفتار کر لیے ہیں۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزم عدنان عرف ملا کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک سدیس پپو گروپ سے ہے جبکہ گرفتار ملزم اپنے ساتھی معاذ کے ساتھ مل کر جہان آباد سائیٹ ٹاؤن میں کاروباری افراد سے بھتہ لینے میں ملوث ہے۔
ان لکا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم فیصل بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا کا قریبی ساتھی ہے، ملزم جمیل چھانگا کے دیگر ساتھیوں سے رابطے میں ہے اور بھتے کی رقوم کی اندرون شہر منتقلی میں ملوث ہے تاہم گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔