قصور: کم عمر بچی سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

قصور: کم عمر بچی سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

سی سی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کو نشاندہی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ ساتھیوں نے چھڑانے کے لئے فائرنگ کی، ساتھیوں کی فائرنگ سے طارق موقع پر ہلاک ہو گیا۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کا ڈی این اے مزید 2 کمسن بچیوں سے زیادتی میں بھی میچ کر گیا تھا۔

مرنے والا طارق آئس کے نشے کا عادی اور بچیوں سے زیادتی کا عادی مجرم تھا۔