کچے میں ڈاکوؤں کے مزید دو گینگز نے سرنڈر کردیا

کچے میں ڈاکوؤں کے مزید دو گینگز نے سرنڈر کردیا

ڈی پی او راجن کے مطابق پولیس کا کچے میں آپریشن جاری ہے،جس میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی اور دو گروہوں نے قانون کے سامنے ہتھیار ڈال کر سرنڈر کر دیا۔

سرنڈر ہونے والے ڈاکو بڈا بکھرانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی، دوسرے گینگ میں مور اور سعید چانڈیونے 12 ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گروہوں نے نواز آباد کے کچے کے علاقے میں سرنڈر کیا۔