کرائم
خلاصہ
- منڈی صادق گنج: (دنیا نیوز) منڈی صادق گنج میں 17 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کرلیا گیا۔
لڑکی کی شناخت سدرہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، سدرہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ 6 نامعلوم افراد لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے، لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں 2 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزموں کو جلد گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔