بہاولنگر: سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

بہاولنگر: سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق مبینہ مقابلوں کا واقعہ شہر فرید روڈ اور گاؤں موتی پورہ کے قریب پیش آیا، سی سی ڈی کی جانب سے لگائے گئے ناکوں پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان کی محمد عامر اور محمد عمران کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

ترجمان سی سی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملزمان چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔