گوجرانوالہ: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، ویزا فراڈ میں ملوث 4 سمگلرز گرفتار

گوجرانوالہ: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، ویزا فراڈ میں ملوث 4 سمگلرز گرفتار

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد مقصود، سید صغیر عباس، سلمان سلیم اور خلیل احمد شامل ہیں، ملزمان کو گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بڑے پیمانے پر فراڈ میں ملوث تھے، انہوں نے متاثرین کو یورپ، ملائیشیا اور عراق بھجوانے کا جھانسہ دے کر 50 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے رقم لینے کے بعد انہیں بیرون ملک بھجوانے کے بجائے فرار ہو گئے تھے، ایف آئی اے نے ملزمان کے کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔