کرائم
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔
واقعہ چک نمبر 43 فتح میں پیش آیا، تیزاب گرنے سے خاتون کا چہرہ، گردن اور جسم کے مختلف حصے جھلس گئے۔
زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔