کرائم
خلاصہ
- خان پور: (دنیا نیوز) تھانہ ظاہر پیر پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ ظاہر پولیس موضع ملک پور میں کریمنلز کی اطلاع پر سرچ آپریشن کر رہی تھی، اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت صدام بھٹی کے نام سے ہوئی، ملزم ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی جیسے متعدد سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا، ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔