مریدگے : گھریلو تنازع پر ماں نے چار بچوں سمیت زہریلی گولیاں نگل لیں

مریدگے : گھریلو تنازع پر ماں نے چار بچوں سمیت زہریلی گولیاں نگل لیں

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ خاوند بیرون ملک مکین ہے اور دیوروں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، 35 سالہ ماں شائشتہ عدنان اور پانچ سالہ بیٹی ہانیہ کی حالت تشویشناک ہے۔

اِسی طرح دو سالہ عثمان، سات سالہ حذیفہ اور چار سالہ ابوہریرہ کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ماں بیٹی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ خود کشی کرنے کی کوشش یا کسی دوسرے نے گولیاں کھلائیں، مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔