کرائم
خلاصہ
- ہری پور: (دنیا نیوز) ہری پور کے علاقہ تھانہ خانپور کی حدود میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے جائیداد کے تنازع پر گھر گھس کر مقتول کو گولیاں ماریں، جاں بحق شخص کی شناخت محمد ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص مقتول کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ خانپور پولیس نے مقتول کی لاش کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا، ملزم کو تلاش کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔