کراچی میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سپلائی ناکام ، دو ملزم گرفتار

کراچی میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سپلائی ناکام ، دو ملزم گرفتار

پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کر کے سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے بنارس کے علاقے سے ڈیزل کی فِلنگ کروائی تھی جسے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

گرفتار ملزمان کی سوزوکی پک اپ میں لگائے گئے اضافی ٹینک میں موجود 300 لیٹر ایرانی ڈیزل اور جنریٹر برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں حماد خان ولد بہادر خان اور سدھیر ولد تاج ولی شامل ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔