لودھراں: رکشہ ڈرائیور سے لوٹ مار، پولیس کانسٹیبل سمیت 5 ملزمان گرفتار

لودھراں: رکشہ ڈرائیور سے لوٹ مار، پولیس کانسٹیبل سمیت 5 ملزمان گرفتار

ذرائع کے مطابق ایک ایسے گروہ کے متحرک ہونے کا انکشاف ہوا جس میں خواتین بھی شامل ہیں، یہ گروہ ویڈیو بنا کر شہریوں کو بلیک میلنگ کرتا اور کارروائی ڈالتا تھا، ملزمان نے رکشہ ڈرائیور سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بٹور لی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل قمر حسین کو دیگر ملزمان سمیت گرفتار کر لیا، اس وارداتی گینگ میں دو خواتین بھی شامل تھیں جنہیں گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔