عید کے دن بڑی واردات، نجی بینک سے کروڑوں لوٹ لئے گئے

عید کے دن بڑی واردات، نجی بینک سے کروڑوں لوٹ لئے گئے

پولیس کے مطابق بھانہ ماڑی کوہاٹ روڈ پر نجی بینک میں نقب زنی کی واردات پیش آئی، ملزمان رات گئے بینک کی پچھلی دیوار میں سوراخ کرکے اندر داخل ہوئے۔

ڈاکوؤں نے ویلڈنگ سلنڈر کے ذریعے بینک کا لاکر توڑ دیا، ڈاکو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔