کچہ آپریشن کے دوران ڈاکو گڈا کوش نے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال دیئے

کچہ آپریشن کے دوران ڈاکو گڈا کوش نے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال دیئے

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دوران کارروائی کوش گینگ کے انتہائی مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو ظہور عرف گڈا کوش نے ساتھی سمیت سرنڈر کر دیا۔

ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈاکو گڈا کوش پر 1 کروڑ ہیڈ منی مقرر تھی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے انتہائی مطلوب ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ سرنڈر کرنے والے ملزمان قانون کے مطابق اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے، کچہ کے آخری ڈاکو کی گرفتاری یا سرنڈر تک بلا تعطل آپریشن جاری رہے گا۔