ڈی آئی خان: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

افسوسناک واقعہ تحصیل پروآکے کے گاؤں منگل میں پیش آیا جہاں چوری شدہ موٹرسائیکل کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔