ہری پور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

ہری پور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

مقابلے کے دوران ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزم آصف عرف بلا ہری پور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات میں ملوث تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن برامد کر لئے، زخمی ملزم کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا، فرار ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے سرچ اپریشن بھی شروع کردیا۔