سی آئی اے پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ، 2 انسپکٹرز، 4 اہلکاروں سمیت 19 گرفتار

سی آئی اے پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ، 2 انسپکٹرز، 4 اہلکاروں سمیت 19 گرفتار

ایس ایس پی کے مطابق دوران کارروائی 2 پولیس انسپکٹرز، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار افسران میں انسپکٹر پرویز منگی، انسپکٹر اختر عباس ابڑو، سپاہی یاسین تنیو اور رحمت جتوئی شامل ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے دو لاکھ 4 ہزار روپے نقدی اور 416 تاش کے پتے بھی برآمد ہوئے۔